اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سٹیل ملز کی بحالی موجودہ انفراسٹرکچر کے تحت ناممکن ہے، سید حفیظ الدین

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزارت صنعت و پیداوار اور رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین کا کہنا ہے سٹیل ملز کی بحالی موجودہ انفراسٹرکچر کے تحت ناممکن ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار اور رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی ایف سی نے پاکستان سٹیل ملز کو سکریپ ڈیکلیئر کیا ہے، سٹیل ملز کی کل اراضی 1900 ایکڑ ہے، سٹیل ملز کی 1200 ایکڑ اراضی پر دو اقتصادی زونز بنیں گے، 1 اقتصادی زون 500 ایکڑ اور دوسرا اقتصادی زون 700 ایکڑ پر بنایا جائے گا۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ 700 ایکڑ اراضی وزیر اعلٰی سندھ کی درخواست پر صوبائی حکومت کو دی گئی ہے، وزارت صنعت نے سٹیل ملز کے گیس کنکشن کی معطلی کی منظوری 30 جون 2024 کو دی ہے، گیس کنکشن کی معطلی سے قومی خزانے کو 2.5 ارب روپے نقصان سے بچایا گیا۔

کمیٹی نے سٹیل ملز کے معاملے پر وزیر صنعت کی درخواست پر الگ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا، کمیٹی نے صنعتوں پر ٹیکس عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور صنعتوں پر لگائے گئے ٹیکسوں پر چیئرمین ایف بی آر کو طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے