اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مشی خان نے خلیل الرحمان کو اغوا کے انٹرویوز سے متعلق اہم مشورہ دے ڈالا

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے اغواء کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے سے نمٹنے کے لیے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو مفید مشورہ دیا ہے۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اغواء کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت ہی عجیب ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ خلیل صاحب کو آدھی رات کو کسی اجنبی خاتون سے ملنے کی کیا ضرورت تھی؟

اداکارہ نے کہا کہ آپ نے کسی اجنبی خاتون سے میٹنگ سے قبل اپنی ساکھ کے بارے میں کیوں نہیں سوچا، آپ نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ وہ لوگ آپ کی شہرت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یا پھر آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تو یہ سب ہوچکا ہے، اب زمین پر گِرے ہوئے دودھ پر رونا فضول ہے بلکہ اب خلیل الرحمان قمر صاحب کو خود حالات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اُنہیں اس وقت کسی بھی پوڈکاسٹ میں نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دینا چاہیے۔

مشی خان نے کہا کہ آپ کو صورتحال کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ آپ کو اس وقت ذہنی و جسمانی آرام کی ضرورت ہے اور اگر کوئی آپ کو پوڈکاسٹ یا انٹرویو کے لیے مدعو کرے تو آپ کچھ وقت کے لیے معذرت کرلیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ انٹرویوز دینا کا درست وقت نہیں ہے، خلیل صاحب کو مزید کسی تنازعے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا چاہیے، آپ آرام کریں اور سکون سے سوچیں کہ آپ نے صورتحال کیسے سنبھالنی ہے؟اُنہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان ہر وقت خواتین کے بارے میں کچھ نہ کچھ بولتے رہتے ہیں، یہ اچھی بات نہیں ہے، اب آپ کو کچھ وقت کے لیے خاموش رہنا چاہیے۔
مشی خان نے تمام فنکاروں کو مشورہ دیا کہ میں سب سے یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اجنبی لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں جائیں کیونکہ یہ آپ کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے