اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان سے ملاقات کیلئے فرار ہونے والی لڑکی کا معاملہ، اداکارہ نے اہم اعلان کردیا

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اُن سے ملاقات کے لیے لاہور سے فرار ہوکر کراچی آنے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور کی رہائشی 13 سالہ لائبہ اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کبریٰ خان سےملنے کراچی چلی گئی تھی،بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ بچی لائبہ عمران کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا تھا۔

لائبہ کا کہنا تھا کہ وہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور دوستوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ کراچی میں مقیم ہیں، اسی لیے وہ گھر سے رقم لیکر کراچی چلی گئی تھی۔یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل آئی تو کبریٰ خان نے بھی ردعمل دے دیا، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں اپنی مداح لائبہ سے ملنے لاہور آؤں گی۔

کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرے مداح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مجھ سے ملاقات کے لیے پہنچیں، میرے لیے مداحوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔اداکارہ نےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے پہلے اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جس سے آپ کے اہلخانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر آپ کی زندگی کو خطرہ ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں اور جیسے ہی پاکستان واپس آؤں گی تو لائبہ سے ملنے کے لیے لاہور جاؤں گی لیکن تب تک مداح اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے