26 Jul 2024
(ویب ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل نور زرمینہ نے’مس یونیورس پاکستان 2024′ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ماڈل نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا جبکہ انسٹاگرام کے آفیشنل پیج میں بھی یہ اعلان لگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بننے والی پہلی خاتون ہیں اور انہوں نے مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 سیمی فائنلسٹ میں جگہ بنائی تھی۔