26 Jul 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا۔
پنجاب سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کر دی گئی،اب وفات پانے کی صورت میں سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو نوکری نہیں ملے گی۔
رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو نوکری دی جاتی تھی، رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کوئی ایک نوکری کیلئے اہل ہوتا تھا۔