اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کیس: فریقین کو نوٹسز، جواب طلب

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ہے، نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع دی گئی بس آئے اور دفتر سیل کر گئے، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کیاگیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے