اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار تعمیر

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(ویب ڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہو جانے والے کوہ پیماؤں کی یاد میں بیس کیمپ کے قریب ایک چٹان کا نام گلکی میموریل رکھا گیا ہے۔

گلکی میموریل پر مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے 100 کوہ پیماؤں کے نام کی تختیاں اور ان کے زیر استعمال اشیاء رکھی گئی ہیں۔

گلکی میموریل کا نام 1953 میں کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کوہ پیما اور ماہر ارضیات آرتھر گلکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

گلکی میموریل پر دنیا بھر سے مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کے چاہنے والے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔

کوہ پیماؤں کے مطابق کے ٹو پر حادثاتی اموات کی شرح دیگر پہاڑوں کی نسبت زیادہ ہے اور مؤثر ہیلی ریسکیو سسٹم ڈویلپ کرکے ان اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

تیز ہوا میں گونجتی لوہے کی پلیٹیں یہاں آنے والوں کی توجہ ان 100 سے زائد گمنام ہیروز کے کارناموں کی جانب مبذول کراتی ہیں جو اس پہاڑ کی بلندی کو شکست دینے کی آرزو لیے ہمیشہ کیلئے اس پہاڑ کا حصہ بن گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے