(ویب ڈیسک )معروف کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں ہر سال حج پر جاتا ہوں اور وہاں حاجیوں کی خدمت کرتا ہوں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ جب وہ چھٹی یا ساتویں جماعت میں تھے تو وہ حج پر جانے والوں کی مدد کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں پانی کے جہاز پر حج کیلئے جایا جاتا تھا اور میں اپنے خاندان سے حج کیلئے جانے والوں کے کام کرنے میں پیش پیش رہتا تھا، حاجیوں کا سامان اٹھانے اور اسٹیشن تک چھوڑنے میں ان کی مدد کرتا تھا
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اتنی لگن سے عازمین حج کی مدد کرتا دیکھ کر میری والدہ نے دعا کی انشاءاللہ میرے بچے تم مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کرو گے اور اللہ نے ماں کی دعا سن لی، میں ہر سال حج پر حاجیوں کی مدد کرنے جاتا ہوں اور معذور اور بوڑھے لوگوں کی خدمت کرنے پر میری ڈیوٹی لگتی ہے۔