اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا، رجسٹرار آفس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بھنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے، استدعا ہے کہ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے