اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

غذا میں موجود مضر صحت چکنائی سے متعلق ماہرین کی اہم ہدایات سامنے آگئیں

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام غذائی ذرائع میں صنعتی طور پر پیدا شدہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کی مقدار کل چربی کے 2 فیصد تک محدود کی جائے۔

صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈ نقصان دہ ہیں جو عام طور پر بہت سے پروسیسڈ کھانوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پاکستان میں سالانہ دو لاکھ سے زائد امراض قلب سے ہونے والی اموات سے منسلک ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں عالمی سطح پر ہونے والی خاطر خواہ پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے لیکن ساتھ ہی پاکستان سمیت پیچھے رہ جانے والے خطوں میں فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

جی ایچ اے آئی کے کنٹری کوآرڈینیٹر منور حسین نے پاکستان میں ریگولیشن کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثبوت واضح ہیں کہ ٹرانس فیٹس کی ہماری خوراک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہمارے شہریوں کی صحت خطرے میں ہے اور یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی خوراک سے ان نقصان دہ مادوں کو ختم کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ بہترین طرز عمل کی پالیسیوں کو نافذ کرے۔ مفاد عامہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جانی چاہیے اور اپنے شہریوں کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس (پی وائی سی اے) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ ایڈووکیسی افشار اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو ٹرانس فیٹس کے خطرات سے آگاہ کرکے اور سخت قوانین کی وکالت کرکے ہم سالانہ ہزاروں زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اگرچہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن 2025 کی توسیع شدہ مدت تک عالمی سطح پر ٹرانس فیٹس کے خاتمے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ پاکستان 2023 کی ٹائم لائنز پوری کرنے میں ناکام رہا لیکن اب اس ہدف میں نمایاں کردار ادا کرنے کا ایک انوکھا موقع ہے، سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوز، پاکستان (سی پی ڈی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد نے مل کر کوشش کرنے پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے