اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتی فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی طرف سے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں خلاف آئین ترامیم کی ہیں، دو روپے کورٹ فیس کی ٹکٹ 100 روپے کی کردی گئی، بیان حلفی کی قیمت میں 300 سے 500 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے  کورٹ فیسوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کرنے  کی  استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے حکومت کی طرف سے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے