اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی سے رابطہ ہے: رانا مشہود

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے حکومت اور پی سی بی رابطے میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 19 مارچ 2025  تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا اس وقت پاکستان اور بھارت کے میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، جبکہ پاکستانی میڈیا نے ایسی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورے کے بارے میں حکومت اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے، البتہ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی سید محسن نقوی اس حوالے سے زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے