اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اغواکاروں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا ذکر کیا تھا: خلیل الرحمان قمر

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف لکھاری اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ مجھے اغوا کرنے والوں نے اداکار نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا۔

حال ہی میں خلیل الرحمان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے اغوا اور اس دوران پیش آنے والے واقعات کی روداد سنائی۔

پوڈ کاسٹ کےد وران گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ  میں شروع میں اغوا کی ایف آئی آر اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا تھا کیونکہ اغوا کاروں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا، لیکن میں جانتا ہوں  نعمان اعجاز اور صبا قمر ایسے لوگ نہیں کہ وہ ایسا کام کریں۔

انہوں نے نعمان اعجاز سے ایک بار پھر نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے لیکن وہ بہت اچھے اداکار ہیں جبکہ صبا قمر سے بھی اختلافات ہونے کے باوجود میں ان کی اداکاری کا مداح ہوں۔

خلیل الرحمان قمر نے اغوا کے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ  جس رات میں خاتون سے ملنے گیا، اس رات خاتون نے ضد کرکے مجھے گھر آنے کا کہا، میں عام طور پر  پابندی سے فجر کی نماز نہیں پڑھتا لیکن اس صبح نماز فجر ادا کرنے کے بعد خاتون سے ملنے گیا اور 4 بج کر 40 منٹ پر ان کے گھر پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں وہاں پہنچا تو خاتون گھر میں اکیلی تھیں لیکن میرےپہنچنے کے کچھ دیر بعد گھر کی گھنٹی بجی اور خاتون نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پارسل منگوایا تھا، خاتون نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو وہاں متعدد افراد گھس آئے، جنہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جانتا مجھےاغوا کرنے والوں کا کیا مقصد تھا،  مجھے بس اپنی بیوی اور بیٹیوں کی فکر تھی،  اغوا کاروں نے جب تشدد کیا تو ان کو کہا کہ  مجھے مارنا ہے تو مار ڈالو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے