اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز نہیں: یونس خان

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

انہوں نے اس حوالے سے سوال پر استفسار کیا کہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلئے بورڈ پر دباؤ ہے، بہت سے شائقین بھی انہیں اس ذمہ داری کے لیے ناموزوں قرار دے چکے ہیں۔

البتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ہے، میں اس کے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے