تفریح
’’آمنہ عروج پروفیشنل ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہ بچتے‘‘ رابی پیرزادہ کا واقعہ پر ردعمل
25 Jul 2024
25 Jul 2024
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے، جرم چاہے مرد نے کیا ہو یا عورت نے دونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔