اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک احمد خان بھچر کا علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلنے کا اعلان

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اس بھوک ہڑتالی کیمپ کو احتجاجی تحریک میں بدلنے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہمارے ارکان اور رہنماؤں نے شرکت کی، خواتین سمیت فارم 45 ارکان نے شرکت کی۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اس احتجاج کو مزید بڑھائیں گے، علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلیں گے، ہماری عوامی اسمبلی اور احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا ابتدائی احتجاج ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 50 ہزار لاہور کے لوگ علامتی بھوک ہڑتال کے لئے تیار ہیں، چیف منسٹر کو بتا رہے ہیں آپ کے دن گنے جا چکے ہیں، ہم اپنے کیمپ پر موجود ہیں، تشدد کرنے والی خاتون ہماری ورکر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، پرامن جماعت ہیں، پولیس موجود تھی، تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنا چاہئے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے