اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کا وکلا کے بغیر نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی، توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا موقف اختیار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے