24 Jul 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں ایبٹ روڈ پر موجود لکشمی چوک کے قریب مٹھائی کی دکان میں سلنڈر پھٹ گیا، حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں، کالر کے مطابق سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے، ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، مزید کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔