اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ گرفت میں نہ آسکا

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ گرفتار نہ ہو سکا ، ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئےمرد اور خواتین کا گروہ بنا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کے معاملے پر نیٹ ورک کا ماسٹرمائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکا،پولیس نے بتایا کہ ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئے مرد و خواتین کا گروہ بنا رکھا تھا، حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج سمیت 9 گرفتار ملزمان حسن شاہ کے لئے کام کرتے ہیں تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں ملزمہ نے بتایا کہ  ڈرامہ نگار  سے10  سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے ان سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا، انہوں نے ملنے کا کہا، تب میں نے گھر بلا لیا۔

یاد رہے ڈرامہ نگار  کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزمہ آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے۔

بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر رقوم بٹورتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے