24 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ایس پی سول لائنز کی ہدایت پر شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولرز شاپ میں چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کےمطابق ملزمان میں گینگ سرغنہ عمران ملک ، فرحان عرف فانی ،خاتون مریم شامل ہیں۔ ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے گزشتہ روز جیولرز شاپ سے چوری ہونے والا 32 لاکھ مالیت کا 14 تولے سے زائد سونا اور3موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔