اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت  ہوئی ، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمر ایوب ، اسد عمر ، عظیم اللہ، گل اصغر خان اور ملک احمد چٹھہ  کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  آئندہ سماعت پر کوئی بھی ملزم غیر حاضر نہ ہو۔

عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فوری طلب کر لیا جبکہ پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا اور  تمام وکلاء کوآئندہ سماعت پر دلائل کیلئے عدالت میں تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پر ہر صورت فیصلہ ہو گا۔

بعدازاں اے ٹی سی نےعسکری ٹاور  حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں  ملوث 28 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں دو اگست تک توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے