اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور کیس: عمرایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمر ایوب اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر  ہرصورت مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے، آئندہ سماعت پر کوئی ملزم غیر حاضر نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے