اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان کا پولی گرافک، وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس نے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے عمران خان سے مختلف سوالات کئے، عمران خان نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا، کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں، تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے جواب دیا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسروں سے تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیئے، تفتیش کے دوران عمران خان نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو تین ٹیسٹ دینے سے بھی انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جواب دیا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا، پی ایف ایس اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔

تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے چلی گئی، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، گزشتہ روز بانی چیئرمین نے تفتیشی ٹیم سے تعاون سے انکار کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے