اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جا رہی تھیں کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے