23 Jul 2024
(ویب ڈیسک) شہر میں جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 7 سو سے زائد شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے ۔
2024 میں اب تک 752 شہری موبائل سے محروم ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 180 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ صدر ڈویژن 160 وارداتوں کے ساتھ دوسرے ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موبائل فون چھیننے کے 132 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سول لائنز ڈویژن میں 110، سٹی ڈویژن میں جھپٹا مار کر 90 موبائل فون چھینے گئے ۔ اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی 80 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔