23 Jul 2024
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی انڈین سپر سٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومینٹک فلم میں جلوہ گر گی۔
سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ فلم ’مام اِن انڈیا‘ میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پراجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔
رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکٹ کریں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پراجیکٹ ہوگا جو سینما ناظرین کو نیا تجربہ دے گا۔
سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔