اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انضمام سے بدتمیزی، باسط علی کی محمد شامی پر شدید تنقید

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق کرکٹر باسط علی نے بھارتی بولر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی ٹیم کے پیسر نے ایک انٹرویو میں ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کے الزام پر انضمام الحق پر کافی اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے کارٹون جیسے ریمارکس نہیں چلیں گے،  لوگ بے وقوف نہیں ، وہ ایسی  باتوں کو سمجھتے ہیں۔

محمد شامی کے اس بیان پر باسط علی نے کہا کہ شامی کی جانب سے انضمام کے حوالے سے ایسے ریمارکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اگر انہوں نے سینئرز کا احترام نہیں کیا تو سال بھر مشکلات کا شکار رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے