اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز)تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ، دائر درخواست میں  پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے