اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کر لیا۔

ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اے سی بی حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی، سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے بات کی گئی ہے، مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کے لیے بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کے امکانات پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے