اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمن ایشیا کپ: پاکستان کا آج یواے ای سے جوڑ پڑے گا

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آج جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں  آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ویمن ٹیم کی  قیادت   ندا ڈار کریں گی جبکہ یو اے ای کی کمان  ایشا اوزا کے ہاتھوں میں ہوگی۔

قومی ویمن کرکٹرز کا کہنا ہے کہ  یو اے ای سے میچ بہت اہم ہے ، ہم اچھی کارکردگی سے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ گروپ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیپال کو  9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے