اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ کبریٰ خان سے ملاقات کے لئے لاہور کراچی جانے والی بچی کو بازیاب کروالیا گیا

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان سے ملنے کے لیے لاہور سے کراچی جانے والی مغویہ بچی کو بازیاب کروالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر بروقت کاروائی کی گئی جس کے بعد 13 سالہ مغویہ بچی لائبہ عمران کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن محمد ولید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی لائبہ کو بازیاب کروایا جبکہ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے دفتر میں بچی کو والدین کے سپرد کیا۔

لائبہ کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا، بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا۔13 سالہ لائبہ معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور وہ بغیر بتائے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کبریٰ خان سےملنے کراچی چلی گئی تھی۔

بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے