اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان کی وانی کپور کیساتھ 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سپرسٹار فواد خان 8 سال بعد اداکارہ وانی کپور کیساتھ دوبارہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فواد خان کے بھارتی مداح آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں ان کی واپسی پر پرجوش ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی، پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد بہت جلد فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں ان کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے