(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں، ٹیموں نے آرکیٹیکٹ انجینئرنگ سوسائٹی میں زیر تعمیرعمارت کے غیرقانونی پلرز مسمار کر دیئے۔
پلاٹ نمبر 11 لاہور ایونیو سوسائٹی میں زیر تعمیر غیرقانونی کمرشل عمارت مسمار کر دی گئی، پلاٹ نمبر 276 بلاک کے جوہر ٹاؤن اور حمزہ میڈیکل کمپلیکس جان محمد روڈ پر غیرقانونی شٹرز ہٹا دیئے گئے اور پلاٹ نمبر 186 کیو ون واپڈا ٹاؤن پر غیرقانونی دکانیں سیل کر دی گئیں۔
کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے 14 املاک کو سربمہر کر دیا، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیرنگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور علی نصرت نے کیا، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا۔