اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواست خارج

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں سے متعلق تینوں درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں، لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔

دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ جب ہم یہ کیس سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی زیر حراست ہیں؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جی، وہ اس وقت زیر حراست ہیں، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 9 جولائی کو ہماری ضمانتیں انسداد دہشتگردی عدالت سے خارج ہوگئیں، ہم نے 13 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ ہم نے آفیشل ریکارڈ سے دیکھنا ہے کہ درخواستیں کب دائر ہوئیں، یہ ریکارڈ سے ثابت نہیں ہو رہا کہ 13 جولائی کو آپ نے درخواستیں دائر کیں۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے 9 مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے