(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 59 ہزار مقدمات درج، صوبہ کے تمام اضلاع سے بجلی چوری میں ملوث 31 ہزار 227 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے بجلی چوری کے 36 ہزار 119 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 4744 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے، صوبائی دارالحکومت میں 17555 مقدمات درج، 17 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور سمیت ہر ضلع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں معاونت فراہم کر رہی ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔