اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انسداد سموگ اولین ترجیح، ہر شعبے میں حکمت عملی اپنائی جائیگی: کمشنر لاہور

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،ہر پہلو اور شعبے میں حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ سٹریٹجی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نےخصوصی شرکت کی، اجلاس میں لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ماحولیات کے افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کےد وران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ سموگ ناصرف انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں،پری سموگ منصوبہ بندی کے تحت محکمے انسداد سموگ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن ہوگا، ہیپی سیڈرز مشینوں کی فراہمی سے آگ لگانے میں کمی آئیگی،غیر معیاری پٹرول و ایندھن سموگ کی بڑی وجوہات ہیں، محکمہ انڈسٹریز اور اسسٹنٹ کمشنرز کارروائیاں کریں،محکمہ ماحولیات تحصیل سطح پر سموگ کی متنوع وجوہات کی باقاعدگی سے نشاندہی کرےاور اس کے مطابق ایکشن لیا جائے۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ پری سموگ سٹریٹجی تیار ہے جس کے تحت تحصیل سطح پر انسداد سموگ ایکشنز لیے جانے کی ہدایات کردی ہیں، تحصیل سطح پر محکمہ کے تحت رضاکار  انسداد سموگ آگاہی کیلئے اے سیز کے ہمراہ تحصیلوں میں موجود ہونگے۔

کمشنر زید بن مقصود نے کہا کہ دھواں پھیلاتی گاڑیوں،  موٹر سائیکلز اور رکشوں کیخلاف تحصیل سطح پر ایکشنز لیے جائیں، اینٹوں کے بھٹوں، بغیر کور ٹرالیوں اور  بغیر کور تعمیراتی جگہوں کے خلاف ایکشنزلیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے