اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امریکا: پاکستان کے عاصم خان نے جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والی جانز کریک اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان  نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کیخلاف جیت کا سکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا، یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیریئر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل سال 2024ء میں عاصم خان نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں سکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے