اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج  جسٹس انوار حسین نے این اے 127 سے پی ٹی آئی کے  ناکام امیدوار  ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں بطور الیکشن ٹریبونلز کام کرنے سے روک رکھا ہے، جب تک سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں آتا الیکشن پٹیشن پر سماعت نہیں ہو سکتی۔

بعدازاں  الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے  عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت  غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی انتخابی عذرداری پر  الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اصل فارم 45 اور47 جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے، ٹریبونل نے عطا تارڑ کو بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

 عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کیساتھ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے