22 Jul 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کرے گی، سابق وزیراعظم کا پولی گرافی اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 15 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں دس دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا جس کا آج آٹھواں روز ہے۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالتی اجازت کے بعد گرفتاری ڈالی تھی۔