(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نےشادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورے دے دیئے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر علیزے سلطان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں علیزے سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ ان لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی جن کی جلد شادی ہونے والی ہے؟
سوال کے جواب میں علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ دیکھ کر کریں کہ جس سے شادی ہورہی ہے وہ انسان کا بچہ ہے یا نہیں، ضروری ہے کہ جس سے شادی کی جارہی ہے وہ خود بھی انسان ہو۔
انہوں نے کہا کہ جس انسان سے شادی ہورہی ہے اس کا ذمہ دار ہونا بہت ضروری ہے، اہم یہی ہے کہ وہ ذمہ دار ہو، اپنی ذمہ داری سمجھتا ہو، اسے اپنی ذمہ داری اٹھانی آنی چاہیے، بیچ میں بھاگنے والا نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ علیزے سلطان اداکار فیروز خان کے ساتھ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم دونوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔