22 Jul 2024
(لاہور نیوز) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹریپ کرکے پیسے بٹورتے ہیں، ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمٰن قمر سے فون پر بات کرنے والی لڑکی آمنہ عروج بھی شامل ہے، ملزمان شہر میں متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کر چکے ہیں، گروہ کے چند افراد کو لاہور جبکہ باقی کو دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کا خلیل الرحمان قمر سے پانچ،چھ روز سے رابطہ تھا، لڑکی نے ظاہر کیا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہے اور ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔