اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی نشاندہی پر لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے لڑکی کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ کو ادھیڑ عمر وارڈن نے ہراساں کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے بھائی نے پولیس ہیلپ لائن 15(ون فائیو) پر زیادتی کی کوشش اور ہراسگی کی شکایت درج کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہاسٹل کے ادھیڑ عمر وارڈن نے لڑکی کو کمرے میں اکیلے پا کر زیادتی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے شور مچانے پر ملزم کمرے سے بھاگ گیا۔

اتھارٹی ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کیس کی حساسیت کے پیش نظر فوری طور پر  پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری طور پر 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے