اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آج، چیئرمین پی سی بی شرکت کریں گے

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی شرکت کریں گے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس پہلی بار ایشیا میں ہورہا ہے، جس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شرکت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن رضا نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی اپ ڈیٹ پر بات چیت کا امکان ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل کے دوران آئی سی سی بورڈ اور سربراہان سے ملاقات کی، محسن رضا نقوی نے دیگر بورڈز کے سربراہان کیساتھ غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں جن میں مستقبل کی منصوبہ بندیوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے