اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار نعمان اعجاز کا اننت امبانی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی پر تتقید کرے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔7 ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔

بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی کے جہاں سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر خوب چرچے ہیں تو وہیں بہت سی مشہور شخصیات نے مکیش امبانی پر تنقید بھی کی ہے۔ان شخصیات کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں بڑھتی غربت کی وجہ سے جہاں لوگ بھوک سے مررہے ہیں تو وہیں مکیش امبانی اپنی دولت کی ضرورت سے زیادہ نمائش کررہے ہیں۔

اب پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مکیش امبانی کے مخالفین کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں ہمیشہ کی طرح مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں ایک بات میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر تنقید کرنے والے یہ لوگ کون ہیں؟اُنہوں نے کہا کہ لوگ امبانی کی شادی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اُن کی شادی، ان کی خوشی اور ان کا پیسہ ہے لہٰذا انہیں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے دیں۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر آپ امبانی کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ہیں تو پھر اُنہیں نظر انداز کریں، اپنی رائے دینا اور تنقید کرنا درست نہیں۔سینئر اداکار نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ آپ بھی ایک دن اتنے امیر ہو جائیں کہ ایسی شادی کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے