اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی دوران پروگرام 'محبت کا وظیفہ' مانگنے والی لڑکی پر برہم

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی پروگرام کے دوران محبت کا وظیفہ مانگنے والی لڑکی پر برہم ہو گئیں۔

حال ہی میں فضا علی کے مارننگ شو میں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں لڑکی نے میزبان سے اپنی محبت کے بارے میں سوال کیا۔

پروگرام میں فون کرنے والی نوجوان لڑکی نے کہا کہ میری عُمر 18 سال ہے اور میں کالج میں بارہویں جماعت کی طالبِ علم ہوں۔

کال کرنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک لڑکے سے محبت ہے لیکن وہ لڑکا مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، وہ مجھ سے بات تک نہیں کرتا تو آپ شو میں موجود مذہبی سکالرز سے پوچھ کر مجھے اس مسئلے کا کوئی حل یا وظیفہ بتا دیں۔

سوال سُننے کے بعد فضا علی نے لڑکی سے کہا کہ آپ کال پر ہی موجود رہیں، پھر میزبان نے مارننگ شو میں موجود مذہبی سکالرز سے پوچھا  کہ آج کل ہمارے معاشرے میں کیا ہورہا ہے؟ ان کا حل کیا ہے؟

اس پر مذہبی سکالر نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں والدین اپنے بچوں پر توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے بچے کم عمری میں ایسے کاموں کی طرف مشغول ہو رہے ہیں۔

مذہبی سکالر کی بات سننے کے بعد فضا علی نے کہا کہ اس لڑکی کو ایسا بیہودہ سوال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، اس میں غیرت نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ 18 سال کی لڑکی فون کرکے ہم سے محبت کا وظیفہ مانگ رہی ہے تاکہ لڑکا بھی اس سے محبت کرے، اس لڑکی میں شرم بالکل ختم ہوگئی ہے، اس لڑکی کے والدین کو شرم سے مرجانا چاہیے کیونکہ ان کی بیٹی تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں عشق کے چکروں میں پڑی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے