اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے جعلی ویزے پر یونان جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عرفان کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے حراست میں لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق ملزم محمد عرفان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے سیالکوٹ کے دو ٹریول ایجنٹس ملک یاسین اور ملک اویس اعوان کو 15 لاکھ روپے دئیے تھے، ملزم نے یونان براستہ ترکی  غیر قانونی طریقے سے روانہ ہونا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا  ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے