اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق  نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے ساتویں روز آمد ہوئی مگر دونوں ملزمان وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث آج شامل تفتیش نہ ہوئے۔

نیب ٹیم اڈیالہ جیل میں اڑھائی گھنٹے موجود رہی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث شامل تفتیش ہونے سے انکار پر نیب ٹیم واپس چلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کسٹڈی میں ہونے کے باوجود ملزمان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار سوالیہ نشان ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق تفتیش مکمل نہ ہونے پر نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے، تفتیش سے متعلق نیب کی جانب سے پیشرفت رپورٹ کل عدالت پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے