اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جانز کریک اوپن سکواش میں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) امریکا میں جاری جانز کریک اوپن سکواش میں دونوں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے ۔

جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا۔ پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

عاصم خان نے سیمی فائنل میں نائیجیریا کے ایڈیگو کے کو 3-2  سے ہرایا۔ ان  کی جیت کا سکور 11-8، 6-11، 5-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔

اشعب عرفان نے امریکا کے نکولز اسپیزری کو 3-0  سے ہرایا۔ ان کی جیت کا سکور 9-11، 8-11 اور 6-11 رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے