21 Jul 2024
(لاہور نیوز) نالہ لئی پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات چوری ہوگئے۔
نامعلوم چوروں نے واٹر لیول گیج سٹیشن کے کنڈے تیز دھار آلے سے کاٹ دیئے، چور سسٹم کے سولر پینلز، بیٹریاں، کمپیوٹرز اور ڈیوائسز بھی ساتھ لے گئے۔
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، سیلاب اور بارش کی صورتحال بتانے والا یہ جدید سسٹم جاپان نے دیا تھا۔
سسٹم چوری کے بعد سیلاب کی پیشگی اطلاع اور بارش کی صورتحال بتانے کا نظام مفلوج ہوگیا۔