21 Jul 2024
(ویب ڈیسک) دوران سروس انتقال کرنے والے سیکڑوں پولیس ملازمین کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کی درخواستوں کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کےآئی جی ڈاکٹر عثمان انورنے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کوریلیف فراہم کیا ہے۔ لاہور کے 97 ملازمین سمیت دوران سروس انتقال کرنیوالے 362ملازمین کے اہلخانہ کیلئے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
عثمان انور کا کہنا ہے کہ دوران سروس وفات پانے والے ہر پولیس ملازم کے اہلخانہ کو فوری فنانشل گرانٹ ملے گی۔ فورس کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف مدات میں روزانہ 1 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
رواں سال ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے 130 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کر رہے ہیں۔